اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

ایران میں 3 آئل فیکٹریوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

دنیا 10th Jul 2023 329 مناظر

آگ لگنے سے تیل کے ذخائر پھٹنے کے پیش نظر آس پاس کی بھی تمام فیکٹری کو خالی کروالیا گیا

تہران: ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے صنعتی زون میں پٹرولیم مصنوعات کے تین ذخائر میں آگ لگ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کے جن ذخائر میں آگ لگی وہ آفتاب آئل ریفائننگ کمپنی کی ملکیت ہے۔ آگ کے بلند شعلوں نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ آگ لگنے سے تیل کے ذخائر پھٹنے کے پیش نظر آس پاس کی بھی تمام فیکٹری کو خالی کروالیا گیا۔ ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 5 سے زائد گاڑیوں اور درجنوں اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ