بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ میں تعطیل کا اعلان

سندھ 06th Sep 2023 527 مناظر

محکمہ تعلیم نے 7 ستمبر کو سرکاری اور نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کی نگراں حکومت نے 7 ستمبر کو حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے 7 ستمبر کو سرکاری اور نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا۔ واضح رہے کہ چہلم کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ