جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

کھیل 17th Dec 2023 405 مناظر

بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

دبئی (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں یو اے ای کو 195 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
جواب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 25ویں اوور میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بنگلہ دیش کے روہانت اور معروف نے 3-3 جبکہ اقبال حسین اور شیخ پرویز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی ٹیم نے پاکستان کو اور بنگلہ دیش کی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ