جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈلاک سے انکار، مذاکرات منگل تک ملتوی

پاکستان 28th Apr 2023 83 مناظر

ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کی تاریخ پر لچک کے جواب میں لچک کا مطالبہ کر رہی ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کی تاریخ پر لچک کے جواب میں لچک کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی کمیٹی عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومتی وفد میں شامل خواجہ سعد رفیق سے جب صحافیوں نے پوچھا تو ان کا کہنا تھا نہ ڈیڈ ہے نہ لاک ہے۔ بعد ازاں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی کر دیے گئے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا دونوں کمیٹیاں منگل کو 11 بجے دوبارہ ملیں گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم نے اپنی اپنی قیادت سے ملنا ہے، مذاکرات میں دونوں طرف سے پیشرفت ہوئی ہے، پی ٹی آئی اور حکومت نے اپنی اپنی تجاویز دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، مذاکرات میں دونوں جانب سے تجاویز پر بات کی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ