جمعہ، 23 اکتوبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ نے دو بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

تازہ ترین 26th Sep 2023 351 مناظر

سپریم کورٹ میں دو کم سن بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس

سپریم کورٹ میں دو کم سن بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت نے دونوں بچیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا عدالت کا کھنا تھا کھ بچیوں کا باپ اتوار کے روز صبح 10 سے 5 بجے تک بچیوں سے ملاقات کرسکے گا، والد کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی وکیل کا کھنا تھا کھ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہیں کیونکہ ماں رات کی نوکری کرتی ہے، بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا، چیف جسٹس پاکستان کا کھنا تھا کھ وکیل صاحب اسلام میں حضانت کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں، شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں، ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، صرف داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان نہیں ہوتا عمل بھی ہونا چاہیے،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ