بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط لاگو نہیں کر سکتا: محمد اورنگزیب

تازہ ترین 19th Oct 2025 482 مناظر
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط لاگو نہیں کر سکتا: محمد اورنگزیب
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی امید ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں معاہدے کی منظوری دے گا، اور پاکستان کو 31 دسمبر تک 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط لاگو نہیں کر سکتا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو استحکام دیا ہے، اور اب تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ