پیر، 05 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں: عفت عمر

شوبز 15th May 2023 47 مناظر

ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں

سینئر اداکارہ عفت عمر کا شمار پی ٹی آئی کی ناقدین میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اکثروبیشتر عمران خان کے حمایتی افراد کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ گزشتہ روز مدر زڈے کے موقع پر عفت عمر نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کے بعد انہیں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کا سامنا رہا۔ ویڈیو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر مدرزڈے وش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی سپورٹر اتنے ظالم اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں، ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔ عفت عمر نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ