پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑدیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تازہ ترین 10th Jul 2023 364 مناظر

پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

لاہور: بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، آج رات تک یہ پانی ضلع قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی جانب سے قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ پیشگی انتظامات کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ