منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں: وزیر داخلہ

تازہ ترین 04th Oct 2024 282 مناظر
احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں: وزیر داخلہ

ہم کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔محسن نقوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ لے کر حملہ کرنے آرہے ہیں۔

ڈی چوک پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کے پاس اسلحہ نہیں ہے، ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں وہ جہاں احتجاج کرنا چاہتے ہیں ان کا حق ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بالکل واضح ہوں کہ اسلام آباد پر حملہ کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ