بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیر ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین 10th Mar 2025 404 مناظر
وزیر ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں تین روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ