اتوار، 25 اکتوبر 2026
بریکنگ

نیومیکسیکو: چرچ کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

دنیا 16th May 2023 344 مناظر

واقعہ نیو میکسیکو میں واقع چرچ کے باہر پیش آیا جس کے بعد ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا

نیو میکسیکو میں نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو میکسیکو میں واقع چرچ کے باہر پیش آیا جس کے بعد ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 18سال ہے جس کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت کل 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملزم نے فائرنگ اکیلے ہی کی ہے اس میں کوئی دوسرا ملزم شامل نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر ملزم کے فائرنگ کرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ