الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی معاملہ، وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کو سمری بھیج دی
کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز سے متعلق فیصلے پر غور و فکر
وزیراعظم مياں شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق، امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی، رانا ثنااللہ، مصدق ملک، اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، ریاض پیرزادہ اور حنا ربانی کھر اور دیگر اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا بعد میں کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری پارلیمنٹ کو بھیج دی.