منگل، 13 اکتوبر 2026
بریکنگ

تیسری بیٹی کی پیدائش، خاتون نے ہسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی

پاکستان 22nd Sep 2023 382 مناظر

خاتون نے تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی

لاہور (ویب ڈیسک) بیٹے کی خواہش رکھنے والی خاتون نے تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد ہسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو اس کی جسمانی حالت کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کو بیٹا چاہیے تھا لیکن تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اس نے ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون نے لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی میں داخل ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ پروفیسر آف یورولوجی ڈاکٹر خضر حیات ہوں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ