منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

تازہ ترین 16th May 2023 339 مناظر

اسلام آباد پولیس ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو لے کر نا معلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو لے کر نا معلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور وکیل ایمان مزاری کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ والدہ کو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا ہے، نہیں معلوم پولیس انہیں لے کر کہاں گئی ہے؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ