جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایران نے بھی سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

تازہ ترین 23rd May 2023 80 مناظر

مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پایا تھا

تہران: ایران نے اپنے نہایت تجربہ کار سفیر علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کر دیا جب کہ سعودی عرب بھی ایران میں سفیر کی تقرری کا اعلان کرچکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔ یہ پیشرفت چین میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس کے لیے چین نے ثالثی کا کردار ادا کیا جب کہ اس سے قبل فریقین کے درمیان کئی بیک ٹو ڈور مذاکرات بھی ہوتے رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے سعودی عرب میں مقرر سفیر علی رضا عنایتی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے معاون اور عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے تھے جب کہ وہ کویت میں بھی سفیر رہ چکے ہیں اور خلیجی ممالک کی سیاست اور تعلقات سے خوب واقف ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں سفارت خانے دو ماہ کے اندر کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ