منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ، ایم کیو ایم کا ردعمل سامنے آگیا

تازہ ترین 12th Mar 2026 524 مناظر
وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ، ایم کیو ایم کا ردعمل سامنے آگیا
کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا، تاہم ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر جلد اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ