ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی

تازہ ترین 17th Feb 2025 463 مناظر
امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی
امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو ایک خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ