جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

صدر مملکت نے 3 ججز کی تقرری کی منظوری دی

پاکستان 24th Jun 2024 195 مناظر
صدر مملکت نے 3 ججز کی تقرری کی منظوری دی

صدر مملکت نے 3 ججز کی تقرری کی منظوری دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تین ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ