بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

دوقومی نظریئے کا واضح مقصد نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے، سید حیدررضاشاہ

سندھ 09th Jan 2024 220 مناظر

دوقومی نظریئے کا واضح مقصد نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے، سید حیدررضاشاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر مولاناسید حیدررضاشاہ کی تنظیمی دورے پر کراچی آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں TAPضلع کورنگی کی جانب سے صوبائی صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری کے زیرصدارت اور ضلعی صدر صوفی جمال الدین قادری کے زیرنگرانی استقبالیہ جلسے کا انعقاد کیاگیا جس میں علماء مشائخ اور کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب میں مہمان خصوصی مولانا سید حیدررضاشاہ نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان اکابرین کے کارناموں کے احیاء کی تحریک ہے، ہمارے بزرگان دین نے برصغیر پاک وہند میں اسلام کی شمع روشن کی اور اپنی تعلیمات سے اس خطے کو اسلام کاگہوارابنایا۔ پاکستان کا قیام اعلیٰ حضرت فاضل بریلویؒ کے دوقومی نظریئے کی بنیاد پر عمل میں آیااوروطن عزیز کے قیام کا واضح مقصد نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ تھا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان اکابرین کے اسی نظریئے پر عمل پیراہے اور ملک میں نفاذ نظام مصطفےٰﷺ کے لئے شب وروزکوشاں ہے۔ تحریک اہلسنّت صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان صوبے میں اہلسنّت وجماعت کی نمائندہ جماعت بن کر ابھررہی ہے، بڑی تعداد میں علماء اور مشائخ کی جانب سے تائیدوخیر مقدم ہمارے لئے اعزاز ہے۔ ان شاء اللہ سندھ کے کونے کونے میں تحریک اہلسنّت پاکستان کا پیغام پہنچائیں گے۔ اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص فلسطین وکشمیر کی آزادی اور دنیابھر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ مقررین نے مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں شہادتوں کی تعداد تیس ہزار ہوچکی ہے لیکن مسلم حکمرانوں کی غیرت ایمانی کو جوش نہیں آرہا،اوآئی سی کا کردار افسوسناک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا تعصب قابل مذمت ہے۔ عالمی ضمیر مردہ ہوچکاہے، اسلاموفوبیا ناسوربنتاجارہاہے، اسرائیل نے نہتے مسلمانوں پر ظلم اور جارحیت کی انتہاکردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مسلم حکمران فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی پر آواز حق بلند کریں اور جاری خوں ریزی اور جارحیت کو فوری طور پر رکوائیں۔ اس موقع پرسیدریحان میانور،محمد شہباز، حمزہ علی ودیگر بھی موجود تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ