جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

نامزد امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

تازہ ترین 08th Mar 2024 365 مناظر

نامزد امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

نامزد امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کے اگلے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا اور انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ محمود اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔ تاہم، انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی کی جانب سے انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدراتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ