پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ تصویر وائرل

شوبز 20th Jul 2023 342 مناظر

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری کردی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈٰیا پرجاری کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ کنگ خان کا کیپشن دیا جس میں ہیش ٹیگ سی ڈبلیو سی 23 ٹرافی بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ تقریبا آ پہنچا ہے کا پیغام بھی درج ہے۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویر کو بڑا تحفہ قرار دیا۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ