جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

پریا کماری کی بازیابی کے لیے نئی جے آئی ٹی قائم، ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

تازہ ترین 16th Jul 2026 229 مناظر
پریا کماری کی بازیابی کے لیے نئی جے آئی ٹی قائم، ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی ؛ سندھ حکومت نے سکھر کے علاقے سنگرار سے 5 سال قبل اغوا ہونے والی کمسن بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی پریا کماری اغوا کیس کی ازسرنو تحقیقات کرے گی اور ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔ نئی جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی شکارپور، ایس ایس پی لاڑکانہ اور ڈی ایس پی سکھر شامل ہوں گے، جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور رینجرز کے میجر رینک کے افسران بھی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور بچی کی بازیابی کے لیے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ