منگل، 27 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارتی اداکار کمال آر خان رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

شوبز 25th Jan 2026 400 مناظر
بھارتی اداکار کمال آر خان رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار
ممبئی (ویب ڈیسک) متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو ممبئی کے علاقے اوشیوارہ کی نالندہ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں ایک عمارت پر فائر کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ایک فائر دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے جبکہ دوسرا چوتھی منزل سے برآمد ہوا۔ یہ اپارٹمنٹس ایک مصنف و ہدایتکار اور ایک ماڈل کی ملکیت تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے الزام میں کمال آر خان کو حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران انہوں نے فائرنگ کا اعتراف بھی کیا، جس کے بعد اداکار کے لائسنس یافتہ اسلحے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ