بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی میں اندھی گولی لگنے سے اسکول جانے والی معصوم بچی جاں بحق

سندھ 14th Sep 2023 372 مناظر

گورنر نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی

کراچی: کراچی میں اندھی گولی لگنے سے والدین کے ساتھ اسکول جانے والی معصوم بچی جاں بحق ہوگیا۔ صبح 7 بجے بچی مریم ثاقب اس وقت سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جب وہ اپنے والدین کے ساتھ اسکول جانے کے لیے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ گولی ممکنہ طور پر سڑک کی دوسری جانب سے چلائی گئی تھی جہاں سے اسٹال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ گارڈ کی رائفل سے چلائی گئی گولی بچے کو لگی۔ ایس پی گلبرگ کے مطابق گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان پر فائرنگ کی، گارڈ کی رائفل سے فائر کیے گئے گولیوں کے خول کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر گورنر کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ