بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

تحریک انصاف کا عمران کی گرفتاری چیلنج کرنےکا اعلان

تازہ ترین 05th Aug 2023 92 مناظر

توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا،

تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں عمران کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا گیا، تاریخ کے بدترین ٹرائل میں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام، انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے۔سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں حقائق چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ