ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

مہندرا سنگھ دھونی کی ’’جیک اسپرو‘‘ کے کردار میں تصاویر وائرل

کھیل 15th May 2023 280 مناظر

جان ملور نامی ایک صارف نے دھونی اور کوہلی کی تصویریں شیئر کیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کی

بھارت کو آئی سی سی ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک صارف نے مصنوعی ذہانت کے ٹول مڈجرنی کا استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہالی ووڈ فلموں کے کرداروں میں تبدیل کردیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ صارف نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ہالی ووڈ کی مشہور فلم پائریٹس آف دی کیرئیبین کے کردار جیک اسپرو میں بدل دیا، جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ جان ملور نامی ایک صارف نے دھونی اور کوہلی کی تصویریں شیئر کیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ قبل ازیں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے افطار بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ