پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کےلئے کوشاں ہیں کفیل حسین
1971سے آج تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف بز نس مین اور کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز کے پریذیڈینٹ اور چیئرمین کفیل حسین جانب سے کاروباری تنظیم KHA بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز کا افتتاح کردیا گیا جس کے مہمان خصوصی یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی تھے جبکہ اس موقع پر قونصل جنرل انڈو نیشیا ڈاکٹر جون کونکورو ہاڈیننگراٹ، قونصل جنرل مراکش مرزا اشتیاق بیگ، قونصل جنرل اومان انجینئر سمیع خانجاری، قونصل جنرل ترکیہ سمال کیمل سانگو،قونصل جنرل یمن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،قونصل جنرل ملائیشیاہرمن ہردیناتا احمد، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ،چیف کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر آفتاب امام،یو این گلوبل اور کے سی سی آئی کے سابق صدر مجید عزیز،چیئرمین اے ایف ای ای ایف گروپ آف کمپنیز راشد صدیقی،صدر حیدر آباد جیم خانہ آغا تاج،ایگزیٹو ڈائریکٹر ذکی انڈسٹریل کارپوریشن شمون ذکی،سابق سفیر یو اے ای محمد جمیل خان،سابق صدر چیمبر آف کامرس طارق یوسف، صدر کراچی بزنس فورم اینڈ تھنک ٹینک راشد احمد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف بزنس مین و کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز کے صدر کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تجارتی،ثقافتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں جس کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی معیشت میں اپنا اہم کر دار ادا کر رہا ہے جبکہ پاکستان بھی متحدہ عرب امارات امارات میں اہم اداروں کے ارتقاء میں پاکستان کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں نہ صرف مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں بلکہ برادر ملک ہونے کی وجہ سے ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں کاروباری افراد کا اہم کر دار ہے اپنی کوششوں سے معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات کر رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کے پر امادہ کرنے کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی میں بھی پیش پیش ہیں اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ 1971 سے آج تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ یو اے ای کی کوشش ہے کہ پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز،انجینئرز اور بہترین انتہائی با صلاحیت افراد موجود ہیں جن کی وجہ سے ملک بہت ترقی کرے گا جبکہ تمام محب وطن پاکستانیوں کےلئے یو اے ای کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر ان پر خصوصی توجہ دی جائے تو پاکستان کی معیشت میں بوم آسکے گا بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور اپنے گھر کو خوشحال بنانا ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے.