جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکہ میں مسجد کے امام کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

دنیا 04th Jan 2024 153 مناظر

امریکہ میں مسجد کے امام کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

امریکہ میں مسجد کے سامنے امام کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں حسن شریف مسجد سے باہر نکلے تو ان پر گولی چلائی گئی۔ واقعے پر ریاست کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پیش امام حسن شریف کو کئی گولیاں لگیں، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے گواہوں کو اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیش امام کے قتل کے پیچھے محرکات کا فی الحال علم نہیں ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ امتیازی سلوک یا دہشت گردی کا معاملہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کی وجہ سے امریکا میں امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور یہود دشمنی پیدا ہوئی ہے جب کہ اس ریاست میں 30 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ