منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

بھارتی اداکارہ ثناء مقبول جگر کی بیماری میں مبتلا

شوبز 15th Jun 2025 368 مناظر
بھارتی اداکارہ ثناء مقبول جگر کی بیماری میں مبتلا
ممبئی (ویب ڈیسک) — بھارتی اداکارہ اور "بگ باس او ٹی ٹی 3" کی فاتح ثناء مقبول کو جگر کی سنگین بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کو لیور سیروسِس (جگر سکڑنے اور خراب ہونے کی بیماری) تشخیص ہوئی ہے، جو ایک دائمی اور ناقابلِ واپسی مرض ہے۔ ایک انٹرویو میں ثناء مقبول نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کا شکار ہے، مگر حالیہ دنوں میں اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مدافعتی نظام خود ان کے جگر پر حملہ آور ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لیور سیروسِس کی تصدیق کی ہے۔ ثناء نے مزید بتایا، "میں ہمت نہیں ہار رہی، امیونو تھراپی شروع کر دی ہے اور اپنی صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں۔" انہوں نے کہا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی، مگر حالیہ دنوں میں حالت اتنی خراب ہو گئی کہ انہیں اپنے تمام پروجیکٹس ملتوی کرنا پڑے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ