جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

شوبز 08th Sep 2024 140 مناظر
معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی 32 سالہ سیلینا گومز کی کل دولت 1.3 بلین ڈالر ہوگئی

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز 32 سال کی عمر میں دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی 32 سالہ سیلینا گومز کی کل دولت 1.3 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ اپنی کمائی کے بارے میں بات کریں تو وہ اپنے 5 سال پرانے میک اپ برانڈ 'ریر بیوٹی' سے سب سے زیادہ کماتی ہیں، جب کہ ان کی کچھ دولت اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ سے آتی ہے۔ میک اپ برانڈ کے علاوہ، سیلینا نے مبینہ طور پر ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ ونڈر مائنڈ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ