ہفتہ، 24 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسلام آباد میں ہمک پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاکر ثناء جاوید عرف آؤٹ لوفرہ کو قتل کر دیا گیا

پاکستان 23rd Mar 2026 528 مناظر
اسلام آباد میں ہمک پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاکر ثناء جاوید عرف آؤٹ لوفرہ کو قتل کر دیا گیا

ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی

اسلام آباد میں ہمک پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاکر ثناء جاوید عرف آؤٹ لوفرہ کو قتل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق پشتو کے مشہور ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو اپنے خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی واقعے تھانہ ہمک کی حدود لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا واقعے کا مقدمہ اسلام آباد تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا پوليس کا کهنا تها نوجوان لڑکا محمد صادق جس کو سر پہ فائر لگا ہوا تھا، ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول پولیس نے تحویل میں لے لیا ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر لڑکی ثنا جاوید عرف آؤٹ لوفرہ جس کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے اس نے خلع لے رکھی تھی، ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی، ثناء اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ