اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکا سے عارضی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی: ایران

تازہ ترین 30th Jun 2026 237 مناظر
امریکا سے عارضی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی: ایران
واشنگٹن (ویب ڈیسک): ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے عارضی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے مذاکرات کیے جائیں گے، جبکہ معاہدے میں شامل ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کا امکان ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ لبنان کے حوالے سے ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، جبکہ امریکا اپنے وعدوں پر کس حد تک عمل کرتا ہے، اس کا اندازہ مفاہمتی یادداشت کے متن سے لگایا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ