بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

9 مئی واقعے کے ذمہ داران کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

تازہ ترین 25th May 2023 370 مناظر

پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز، جوانوں، پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ