ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

قومی احتساب بیورو کی بڑی کارروائی، کراچی میں 350 ایکڑ زمین واگزار

سندھ 01st Mar 2026 400 مناظر
قومی احتساب بیورو کی بڑی کارروائی، کراچی میں 350 ایکڑ زمین واگزار
کراچی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 350 ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔ نیب نے بورڈ آف ریونیو سندھ کے ساتھ مل کر کلفٹن بلاک 1 اور 2 میں کارروائی کی۔ نیب کی کارروائی کے دوران 350 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 423 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ نیب نے واگزار کرائی گئی زمین حکومت سندھ کے حوالے کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ