منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، شہباز شریف کا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس

تازہ ترین 01st Mar 2026 442 مناظر
ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، شہباز شریف کا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ