جمعرات، 22 اکتوبر 2026
بریکنگ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 10th May 2023 304 مناظر

وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے صوبوں میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں فوج کو طلب کرنے کے لیے وفاق کودرخواست دے دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ