پیر، 05 اکتوبر 2026
بریکنگ

سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان

سندھ 18th Feb 2025 321 مناظر
سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج سے تمام چارجڈ پارکنگز ختم کی جارہی ہیں، آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیر قانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔ اس سے قبل شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سہیون اور حیدرآباد کی سڑکوں پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ یہ سڑکیں سندھ کی نہیں بلکہ وفاق کی ہیں اور ان کو بنانے کی ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب بیان بیازی سے پہلے اپنا ہوم ورک کرلیں۔ سندھ حکومت نے وفاق کو اس روڈ کی تعمیر کیلئے ادائیگی بھی کی مگر اس سڑک کا نہ بننا ن لیگ کی ناکامی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ