پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، نویں جائزے اور فنڈز کے اجرا پر گفتگو

تازہ ترین 22nd Jun 2023 275 مناظر

وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات میں ان سے 27 مئی کو ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کا بھی ذکرکیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات میں ان سے 27 مئی کو ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کا بھی ذکرکیا جب کہ شہباز شریف نے ساتھ ہی معاشی استحکام اوربہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ