جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

شادی شدھ خاتون صائم ایوب سے شادی کرنے سٹیڈیم پہنچ گئی!

کھیل 18th Sep 2023 107 مناظر

پاکستانی بلے باز صائم ایوب کے مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بلے باز صائم ایوب کے مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب ٹورنامنٹ میں اب تک لگاتار تین میچوں میں نصف سنچریاں بنا چکی ہیں۔ صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کے خلاف 53 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ سعیم ایوب کے چاہنے والوں کی تعداد نہ صرف پاکستان بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی ہے جس کا اندازہ سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل ہونے والی تصویر سے لگایا جا سکتا ہے۔ خاتون نے پوسٹر پر لکھا کہ ’’صائم ایوب، میں تم سے شادی کرنے کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دوں گی‘‘۔ وائرل پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ