پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

منفی پروپیگنڈہ ترقی اور خوشحالی کا کام نہیں روک سکتا، آرمی چیف

تازہ ترین 26th Apr 2024 425 مناظر

منفی پروپیگنڈہ ترقی اور خوشحالی کا کام نہیں روک سکتا، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں مکمل خود مختاری کا تصور معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈہ اور ٹرول ہمیں ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں مل کر منفی قوتوں کو مسترد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر توجہ دیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ