اتوار، 11 اکتوبر 2026
بریکنگ

مشی خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب: 'تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہے'

شوبز 12th May 2025 369 مناظر
مشی خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب: 'تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہے'
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف غیر مناسب تبصروں پر سخت جواب دیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر مشی خان نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا سے سوال کیا، "کنگنا رناوت، تمہیں پاکستان کا جواب (آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا؟ مزہ آیا؟ پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف برا بولنا تمہیں بہت مہنگا پڑا ہے۔"
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ