ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو منہ توڑ جواب دینا بھی آتا ہے: شرجیل میمن

سندھ 27th Feb 2026 386 مناظر
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو منہ توڑ جواب دینا بھی آتا ہے: شرجیل میمن
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور اس کی پراکسیز کو ایک بار پھر سبق سکھایا گیا، پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت اور اس کی پراکسیز کو ایک بار پھر دھول چٹائی گئی اور پاک فوج نے افغان طالبان کی پیش قدمی کا بھرپور جواب دیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ’’افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، لیکن اگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری خطے کی تاریخ کا اہم لمحہ تھا، آج بھی پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ