منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ،نیب ترامیم کیس میں فل کورٹ بنے گا یا صرف پهر فیصلہ محفوظ ہوگا؟

تازہ ترین 29th Aug 2023 335 مناظر

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ دن 11:45 بجے سماعت کرے گا جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہیں سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں اب تک اڑتالیس سماعتیں کرچکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے 26 سماعتوں پر دلائل مکمل کئے وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے 20 سماعتوں پر دلائل دیئے چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے سپریم کورٹ میں کیس کی گزشتہ سماعت 18 اگست 2023 کو ہوئی تھی گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے مقدمے میں فل کورٹ بنانے کی تجویز دی تھی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ