اتوار، 04 اکتوبر 2026
بریکنگ

خود سے شادی کر کے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی خاتون ٹک ٹوکر نے ترکی میں خودکشی کرلی

شوبز 30th Sep 2024 348 مناظر
خود سے شادی کر کے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی خاتون ٹک ٹوکر نے ترکی میں خودکشی کرلی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے

بغیر پارٹنر کے خود سے شادی کر کے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی خاتون ٹک ٹوکر نے ترکی میں عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں آخری پیغام تھا کہ میں نے سب کچھ آزمایا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میرا وزن ایک کلو کم ہو رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں، مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دی رپورٹ کے مطابق کبرا کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کبرا کے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ سال 2023 میں کبریٰ ایاکت نے سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے بغیر پارٹنر کے شادی کر لی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ