بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، تصاویر جاری

تازہ ترین 17th Jun 2025 332 مناظر
ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، تصاویر جاری
تہران (ویب ڈیسک) ایران کی سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نے کچھ تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کیا گیا، جس میں میزائلوں کے ذریعے موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی انقلابی گارڈ کی ایئرو اسپیس فورس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے انتہائی جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مرکز کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ اسرائیل کی جانب سے موساد پر مبینہ حملے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ پابندیوں کے باعث اسرائیل میں کام کرنے والے میڈیا ادارے بعض حساس اہداف سے متعلق رپورٹنگ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے آج صبح تل ابیب اور یروشلم پر مزید میزائل حملے کیے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ