جمعرات، 08 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکاپر الزام پھر معافی مانگ کرلابی کمپنیاں بناتاہے: مریم اورنگزیب

تازہ ترین 11th Jun 2023 308 مناظر

یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھاحملہ کیسے ہوتاہے؟

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوفوجی تنصیبات،شہداکی یادگاروں پرحملہ بھی اس لیےکرایاکہ "وہ" مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی۔ مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جلسے میں امریکاپر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے، کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتا ہے، اصل میں تلاش "کاندھے" اور "بیساکھی" کے سہارے کی ہے، جو اب میسر نہیں۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، آرٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادرٹرسٹ جیسےجرائم سےنجات کا این آر او درکار ہے، یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھاحملہ کیسے ہوتاہے؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ