پیر، 05 اکتوبر 2026
بریکنگ

پورے لبنان کو جلا دو, حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر آپے سے باہر ہوگیا

تازہ ترین 19th Jun 2026 334 مناظر
پورے لبنان کو جلا دو, حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر آپے سے باہر ہوگیا
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ ہمیں پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے۔ لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک افسر سمیت 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔ بن گویر نے کہا کہ اسرائیل کو دنیا پر واضح کر دینا چاہیے کہ اس کے شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے اور ہر اسرائیلی ماں کے آنسوؤں کے بدلے ہزاروں لبنانی ماؤں کو رونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے، اب انتہائی سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ