جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سی ای سی کا اجلاس

تازہ ترین 14th Sep 2023 359 مناظر

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

لاھور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سی ای سی کا اجلاس آج ھو رہا ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تجویز کردہ خط پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی بھی اپنی رپورٹ سی ای سی کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں عام انتخابات کے وقت، انتخابی شیڈول اور انتخابی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تقرریاں، تبادلے اور دیگر صوبوں سے ترقیاتی فنڈز روکنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انتخابی منشور کی تیاری اور حتمی شکل دینے سے متعلق امور پر مرکزی قائدین سے رائے لی جائے گی۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

Allah Dino
Allah Dino 3 years ago

Good job

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ