بدھ، 07 اکتوبر 2026
بریکنگ

معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعظم

تازہ ترین 04th Sep 2023 350 مناظر

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، وزیر توانائی محمد علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں سمیت ریوونگ قرضوں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کی روک تھام اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ