بدھ، 07 اکتوبر 2026
بریکنگ

اب ایکشن نظر آئے گا، سسٹم میں موجود خامیاں ختم کریں گے، آئی جی سندھ

سندھ 13th Sep 2023 313 مناظر

عوام کو بھی ہم سے توقعات ہیں، انشاء اللہ ہم بہتری لائیں گے

کراچی (رپورٹر) آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہے کہ تبادلے اور تقرریاں ہوچکی ہیں، اب عمل ہوتا نظر آئے گا، عوام کو بھی ہم سے توقعات ہیں، انشاء اللہ ہم بہتری لائیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا کہ ہمیں ماضی میں نہیں جانا چاہیے، عدالت اور عوام کی توقعات کو مایوسی میں نہ بدلا جائے۔ ہمیں کچھ کرنا ہے، آپ خود بتائیں کہ تبدیلی آئی ہے یا نہیں، سسٹم میں خامیاں ہیں، ان خامیوں کو دور کرنا ہے، ایک دو روز میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ امن و امان کی صورتحال پر ایکشن لے رہے ہیں، سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں ہوئی ہیں، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ